نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چندریان 2 کے لینڈر ’وکرم‘ کا چاند پر اترتے وقت زمینی اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹنے پر نائب صدر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مایوس ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔نائیڈو کی وزارت نے ٹویٹ کیاکہ مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسرو کا صرف لینڈر سے رابطہ ٹوٹا ہے، 1.3 ارب ہندوستانیوں کی توقع نہیں۔نائب صدر نے کہا کہ ربٹراپنے پیلوڈ کے ساتھ اب بھی کام کر رہا ہے۔انہوں نے لکھاکہ میں اسرو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور چندریان 2 سے منسلک تمام لوگوں کو خلائی ریسرچ میں نئے محاذ پر فتح کرنے کی کوشش میں ان کی محنت اور عزم کے لئے سلام کرتا ہوں۔ نائیڈو نے ہندوستانی تحقیق تنظیم (اسرو) کو ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان پر فخر ہے۔غور طلب ہے کہ چندریان 2 کے لینڈر ’وکرم‘ کا چاند پر اترتے وقت زمینی اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا۔رابطہ تب ٹوٹا جب لینڈر چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کی اونچائی پر تھا،لیڈر کو رات تقریبا ایک بج کر 38 منٹ پر چاند کی سطح پر لانے کے عمل کو شروع کی گئی، لیکن چاند پر نیچے کی طرف آتے وقت 2.1 کلومیٹر کی اونچائی پر زمینی اسٹیشن سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔